بولیویا نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے عطیہ کی گئی مرغیاں لینے سے انکار کردیا۔ بولیویا کے دیہی ترقی کے وزیر کیسر کوکاریکو نے ارب پتی بل
گیٹس کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کچھ (امریکی) دولتمند لوگ ہمیں بھکاری سمجھتے ہیں حالانکہ ہم محنت کش لوگ ہیں اور ہماری قوم صرف مرغیوں پر گزارا نہیں کرتی، بولیویا اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔